بھٹکل:25؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)سیاحتی مرکز مرڈیشور سمندر کے ساحل پر واقع 6باکڑا دکانوں میں دیر رات چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پیر کی دیررات قریب 2بجے دو چوروں نے سمندری ساحل پر لگائے گئے 6باکڑا دکانوں میں چوری کرکے فرار ہوئے ہیں۔ فیانشی اشیاء سمیت کئی چیزیں چوری کی گئی ہیں۔ چوری کی پوری واردات قریب کے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوئی ہے۔ سمندر کنارے باکڑوں میں ہوئی چوری کی شکایت لے کر پولس تھانہ پہنچے دکانداروں کو تمہارے دکانوں کی حفاظت تمہاری ذمہ داری ہوتی ہے کہتے ہوئے انہیں واپس کئے جانے پر دکانداروں نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی ہوئی چوری کو لے کر متعلقہ محکمہ کوئی کارروائی نہیں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ دکانداروں نے چوری کی وارداتوں کو روکنے اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔